یونیورسٹی آف ویٹرنری میں ویٹس کیئر کلب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
لاہور(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روزویٹس کئیر کلب کی تقر یب حلف بر داری منعقد ہو ئی جس کی مشتر کہ صدارت پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد ڈین فکلٹی آف لائف سا ئنس بز نس مینیجمنٹ اور پرو فیسر ڈاکٹر کا مران اشرف نے کی ڈاکٹرنسیم احمد نے ویٹس کئیر کلب کے نئے صدر انیب ضیا سمیت دیگر عہدے داران سے حلف لیا۔اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر نسیم احمد نے ویٹس کئیر کلب کی کا و شو ں کو سرا ہا جنہو ں نے سا ل 2014میں سیلاب زدہ علا قوں میں غر یب مو یشی ما لکان کے جانوروں کے علا ج معا لجے کیلئیے طبی سہو لتیں مہیا کیں۔