عطاء الحق قاسمی کی 72 ویں سالگرہ پر تقریب 2 فروری کو الحمرا ہال میں ہو گی
لاہور(کلچرل رپورٹر)محبان عطاء الحق قاسمی فورم کے زیراہتمام عطاء الحق قاسمی کی 72ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد 2فروری شام 6:30بجے الحمراء ہال نمبر IIIمیں کیا جائے گا ، جس کی صدارت وی سی پنجاب یونیو رسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کریں گے جبکہ انتظار حسین اور عبداللہ حسین مہمانان خصوصی ہوں گے، تقریب میں حسین شیرازی، مجیب الرحمان شامی ڈاکٹر سلیم اختر، مسعود اشعر ،اوریا مقبول جان ،امجد اسلام امجد ،اصغر ندیم سید، وجاہت مسعود ، کیپٹن (ر)عطاء محمد خان اور علی عثمان قاسمی ،عطاء الحق قاسمی کے فن و شخصیت پر اظہار خیال کریں گے۔ تقریب میں محفل موسیقی کا بھی انعقاد ہو گا جس میں استاد حامد علی خان ،سارہ رضا خان اور سلمان پیرو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔تقریب کی نظامت غرید ہ فاروقی کریں گی۔