بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ اچھے پاکستانی سچے مسلما ن اور پکے مومن بنیں ، پروفیسر مزمل احسن شیخ
لاہور( خصوصی نامہ نگار) پروفیسر ڈاکٹر مزمل احسن شیخ نے کہا ہے کہ ہمیں ربیع الثانی کے مہینے میں سیرت طیبہ کی روشنی میں سنت مطہرہ پر چل کر امن وامان قائم کرنا چاہیے ۔ دہشت گردوں سے ہوشیار رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کا نور ہی ہمارے دلوں اور قبر کے اندھیروں کو دور کر سکتا ہے اور سیرت طیبہ پر عمل کرنے سے ہماری زندگیوں میں بہار آسکتی ہے ۔ بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ وہ اچھے پاکستانی ، سچے مسلمان اور پکے مومن بنیں تاکہ اللہ ہم سب سے راضی ہو اور پاکستان میں ظالم رسوا ہوں وہ مسجد خدیجہ الکبریٰ جوہر ٹائون میں خطاب کر رہے تھے ۔