میٹرک کے امتحانات میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے: ایم شاہد نور
لاہور (پ ر) پاکستان ایجوکیشن کونسل فار پرائیویٹ سکولز کے مرکزی صدر ایم شاہد نور نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات کی وجہ سے میٹرک طلبہ طالبات کا تقریباً ایک ماہ ضائع ہوا ہے کیونکہ سکولز اور اکیڈمیز بند کروا دی گئی تھیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر تعلیم، سیکرٹری ایجوکیشن اور چیئرمین بورڈ سے اپیل ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔