شاہ عبداللہ کی وفات عالم اسلام کیلئے بڑا نقصان ہے: قاری سید محمد فاروق
لاہور (خصوصی رپورٹر) خطیب و مہتمم جامعہ اسلامیہ کینال پارک قاری سید محمد فاروق نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات کو عالم اسلام کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام اور دنیائے اسلام میں اتحاد اور عالمی امن کے لئے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز مرحوم شاہ کے راستے پر چلتے ہوئے مسلمانوں میں اتحاد، بھائی چارے اور امن کو فروغ دیں گے۔