’’تعلیمی اخراجات اور مہنگائی میں اضافے کے باعث چائلڈ لیبر میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں تعلیمی اخراجات اور مہنگائی میں اضافے کے باعث دن بہ دن چائلڈ لیبر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چائلڈ لیبر کے انٹرنیشنل پروگرام کے اعداد وشمار کے مطابق چالیس ملین لیبر میں 3.8 ملین چائلڈ لیبر ہے ان میں 50 فیصد بچے زراعت اور 50 فیصد بچے دیگر شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت کو چائلڈ لیبر ختم کرنے کیلئے ملک کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے اور ٹھوس بنیادوں پر حکمت عملی وضع کرے تاکہ چائلڈ لیبر کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ ملک میں جاگیردارانہ نظام کو ختم کیا جائے تاکہ یہ لوگ بچوں کو مزدوری کرنے پر مجبور نہ کر سکیں۔