تشدد کے خاتمہ کیلئے علماء مشائخ میدان عمل میں آئیں: راغب حسین نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امن انسان کی بنیادی ضرورت ہے ،تشد د کے خاتمے کیلئے علماء و مشائخ میدان عمل میں آئیں، اسلام امن کا دین ہے،معاشرے میں بدامنی پھیلانے والے مذہب کے نام پرسیاہ دھبہ ہیں۔ان خیالات کااظہار علامہ راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں علماء و مشائخ اور مدرسین کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔