8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے، سیشن جج لاہور خلیل ناز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز احمد نے 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق سردار نعیم احمد کو گوجرنوالہ سے سیشن کورٹ لاہور او ایس ڈی، مجاہد مستقیم احمد جہلم سے او ایس ڈی سیشن کورٹ لاہور، مشتاق احمد تارڑ کو چکوال سے لاہور سیشن کورٹ او ایس ڈی ، عبدالمصطفیٰ ندیم کو ڈی جی خان سے لاہور سیشن کورٹ او ایس ڈی ، امیر محمد خان کو لاہور سے گوجرنوالہ، صابر سلطان کو فیصل آباد سے جہلم ، شفقار علی کو لاہور سے چکوال اور رائو عبدالجبار خان کو بہاولپور سے ڈی جی خان تبدیل کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور ہائی کورٹ نے تعیناتی کے منتظر سیشن جج لاہور محمد خلیل ناز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں تاکہ انہیں صارف عدالت گجرات میں تعینات کیا جا سکے ۔