زچہ و بچہ کی اموات روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں : سیکرٹری پرائمری ہیلتھ
لاہور (نیوز رپورٹر) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ صوبہ میں بیماریوں کی روک تھام اور زچہ و بچہ کی اموات میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غذائیت کی کمی کا شکار بچوں ، حاملہ خواتین کی صحت کے مسائل حل کرنے اور عمر کے تناسب سے بچوں میں قد نہ بڑھنے (STUNTING) کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ورلڈ بینک کے مشن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جس نے ڈاکٹر انعام کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید ٗ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ IRMNCH پروگرام ڈاکٹر نصرت جبین ، ڈاکٹر اختر رشید ملک اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔