ڈیفنس روڈ کی تعمیر و توسیع پر 74 کروڑ روپے خرچ کئے جائینگے : خواجہ احمد حسان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی 83کروڑ روپے کی لاگت سے شہر میںتین نئے ترقیاتی منصوبے مکمل کرے گی ۔ لیبر کالونی رائے ونڈ روڈ سے شاہ کام چوک تک ڈیفنس روڈ کے پونے پانچ کلومیٹر حصے کی توسیع و بہتری پر 74کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ شہر کے چھ فلائی اوورز کے نیچے شجر کاری اور باغات لگانے کے منصوبے پر 9کروڑ 10لاکھ روپے جبکہ شادمان انڈر پاس کی خوبصورتی و بہتری کے لئے 51لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ یہ فیصلے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کئے گئے جو گزشتہ رو زوزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور گورننگ باڈی کے ممبر خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت90شاہراہ قائد اعظم پر منعقد ہو- اجلاس میں لاہور سے رکن صوبائی اسمبلی بائو محمد اختر‘ ننکانہ صاحب سے رانا محمد ارشد‘ قصور سے محمد یعقوب ندیم سیٹھی ‘ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نبیل جاوید ‘ ڈی سی او لاہو رمحمد عثمان‘ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایل ڈی اے پی ایچ اے کے تعاون سے شہر کے چھ فلائی اوور کے نیچے خالی اراضی پر جدید فلائی اوور گارڈنز بنائے گا ۔