جنرل ہسپتال: زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کو ماہانہ 52552 روپے وظیفہ ملے گا
لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی ڈاکٹر دوست پالیسی کے تحت وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال میں تمام زیرتربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کو ماہانہ 52552 روپے وظیفہ ملے گا۔ ادارے کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ وزیر اعلی نے زیر تربیت ڈاکٹرز کو مستقبل میں علاج و معالجہ کے لئے بہترین اور جدید نصاب سے ہم آہنگی کو ضروری سمجھتے ہوئے ان کو ماہانہ وظیفہ دینے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی موجودہ پالیسی سے ڈاکٹرز میں بیرون ملک جانے کا رحجان کم ہو گا۔