سندھ اور بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکوں کے راستے میں جے یو آئی بڑی روکاوٹ ہے : مولانا امجد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اس کے تحفظ کے لیئے علماء اور دینی مدارس کے طلباء ہر قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں بھارت باڈرز پر جو درندگی کر رہا ہے عالمی اداروں کو نظر کیوں نہیں آرہی ہے؟بھارت نے جارحیت کا ارتکاب کیا تو مدارس کے لاکھوں طلباء وعلماء وطن عزیز کے دفاع کے لیئے میدان عمل میں ہوں گے یہ بات جے یو آئی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کمیٹی گرائونڈ پتوکی میںمو لا ناہارون رشیدی کی یاد میں ایک تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں اجتماع سے مو لا نا عبد الکریم ندیم ،مو لا نا عبد الرشید،مو لا نا عبد الرئوف چشتی ،قاری نور محمد شاکر ،مو لا نا زہیر شاہ ہمدانی ،قاری محمد عثمان ،قاری غلام اللہ میواتی،قاری محمد آصف رشیدی مو لا نا مسعود الحسن رشیدی اور دیگر نے خطاب کیا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ سندھ اور بلو چستان میں علیحدگی کی تحریکوں کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ جے یو آئی ہے ۔ ہماری جدو جہد ملک میں اسلام کے نفاذ کے لیئے ہے اور یہ پر امن جدو جہد پار لیمنٹ کے انداراور باہر جاری رہے گی۔