حکمران بھارت کے جارحانہ عزائم پر آنکھیں بند نہ رکھیں: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہاہے کہ قوم احتساب کے عمل شروع ہونے پر خوش ہے،بھارت کی مذمت نہیں مرمت کی ضرورت ہے، اصغر خان کیس کے مجرموں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے۔ حکمران بھارت کے جارحانہ عزائم پر آنکھیں بند نہ رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کرپٹ افراد کی گرفتاریوں پر واویلا بے معنی اور بے بنیاد ہے۔کرپشن فری پاکستان کیلئے قوم متحد ہو جائے۔چند خاندانوں نے ذاتی مفادات کیلئے جمہوریت کو یر غمال بنارکھا ہے۔ نیب بلا امتیاز کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کرے۔