گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں پروفیسر، لیکچرار ایسوسی ایشن کا اجلاس
لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں پروفیسر لیکچرار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا اجلاس کی صدارت پروفیسر محمد اصغر نے کی اجلاس میں اساتذہ کی پرموشن میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ حکام بالاء سے اپیل کی گئی کہ بی ایس 19کی پرموشن کیلئے اینٹی کرپشن کلیرنس سرٹیفکٹ کی عائد کردہ شرط کو ختم کیا جائے۔