حضرت فاطمۃ الزہراؓ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)خاتون جنت جگر گوشہ نبی اکرم ﷺ بی بی سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کا یوم وفات آج 3رمضان المبارک (منگل) کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ مساجد اور امام بارگاہوں میں تقاریب ہوں گی جن میں علماء کرام حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی حیات طیبہ، ان کے مرتبہ، اسلام کے لئے گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔