حکمرانوں نے وعدے پورے نہیں کیے، عوام ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان رحمتوں کا مہینہ لیکن حکمرانوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ عوام ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ پانامہ لیکس معاملہ منطقی انجام کی طرف بڑھ رہاہے ۔ جماعت اسلامی پانامہ لیکس ، دبئی لیکس اور قرضے ہڑپ کرنے والے کرپٹ مافیا کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ایک طرف تاریخ میں پہلی بارملک کے مختلف علاقوں میںدرجہ حرارت54سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر نہیں آتیں۔شکایات سیل بھی محض کاغذی کاروائی تک محدود ہوچکے ہیں۔