ڈی جی رینجر زپنجا ب کا ہیڈ سلیمانکی سیکٹر میں اگلے مو رچو ں کا دو رہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈا ئر یکٹر جنر ل پا کستا ن  رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے ہیڈ سلیمانکی سیکٹر میں اگلے مو رچو ں کا دو رہ کیا اور  جوا نو ں سے ملے۔اور ان کی اعلیٰ پیشہ و را نہ کا رکر دگی اور بلند حوصلہ و عزم کو سراہا۔ رینجرز افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ ملکی موجودہ صورت حال اور درپیش چیلنجز کے پیش نظر پنجاب رینجرز کے بہادر جوان ملک کے مختلف حصوں میںبحالی امن کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے  ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی نگہبانی ایک مقدس فریضہ ہے جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوںکاجوش و ولولہ قابل تحسین اور مثالی ہے ۔  ڈا ئر یکٹر جنر ل نے پنجاب رینجرز کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔