پولیس کا قذافی سٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن، 8 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور (نامہ نگار)  پولیس نے زمبابوے  اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ سے قبل قذافی  سٹیڈیم کے اطراف  میں  سرچ آپریشن  کرکے 8  مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے پی ایس آئی آر  اور سینٹ  میری کالونی سے 8  مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔  آپریشن کی قیادت ڈی آئی جی  آپریشنز لاہور ڈاکٹر  حیدر اشرف اور 2 ایس پیز نے کی۔