پنجاب: 16 افسران کی ترقی و تبادلے، ایڈیشنل سیکرٹری عثمان سروش علوی کا تبادلہ منسوخ

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 16 افسران کی ترقیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق عشرت اللہ نیازی ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ شیخوپورہ، سجاد احمد خان سیکرٹری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، فیاض احمد موہل ایگزیکٹو آفیسر ایس اینڈ جی اے ڈی، زاہد سہیل ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ اور توصیف دلشاد کھٹانہ ایڈیشنل کمشنر بھکر کو ریگولر بنیاد پر گریڈ 18میں ترقی دیکر موجودہ پوسٹ پر ہی کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں سید محمد رضا ڈی ایم او قصور کو گریڈ 18میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن، تقرری کے منتظر انجم نوید کو گریڈ 18میں ترقی دیکر ڈپٹی سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی، عثمان سروش علوی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور کا اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں تبادلہ منسوخ کرکے ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تقرری کے منتظر ندیم سرور کی خدمات اور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔ طارق محمود ڈپٹی سیکرٹری اسیسمنٹ بورڈ آف ریونیو کو ایڈیشنل کمشنر کنسالڈیشن گوجرانوالہ، محسن بلال او ایس ڈی کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ کو آپریٹو لگایا گیا ہے محمد امجد سرور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /پریزائیڈنگ آفیسر کنزیومر کورٹ لاہور کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کے سپرد، تقرری کے منتظر سید خورشید انور رضوی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /پریزائیڈنگ آفیسر کنزیومر کورٹ لاہور، محمد ارشد ملک جج اینٹی ٹیررسٹ کورٹ ڈی جی خان سے ٹرانسفر کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /پریزائیڈنگ آفیسر کنزیومر کورٹ گوجرانوالہ لگایا گیا ہے۔
تبادلے