پنجاب کے سرکاری سکول یکم ‘ پرائیویٹ 10 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند ہونگے

لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 13 اگست تک ہوں گی۔ پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدر مزمل اقبال صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا موسم گرما کی تعطیلات 10جون سے 16اگست تک منعقد ہوں گی۔