ملک میں تبدیلی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی: چودھری سرور

ملک میں تبدیلی کو دنیا کی کوئی  طاقت نہیں روک سکتی: چودھری سرور

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحر یک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمودقر یشی  اور صوبائی آرگنائزرچوہدری محمد سرور نے اتفاق کیا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کومزید مضبوط او ر کارکنوں کو فعال کر نے کیلئے اضلاع میں آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر کی نامزدگیاں مکمل طور پر میرٹ پر کی جائیں گی۔چودھری سرور نے کہا تحر یک انصاف ملک میں احتساب کاایسا شفاف نظام لائے گی جس سے ملکی دولت لوٹنے والوں کوا نکے جر م کی سز اضرور ملے گی‘ملک میں تبدیلی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔