قوم نے جو عزت دی اس کا کوئی نعم البدل نہیں : ڈاکٹر عبد القدیر خان

قوم نے جو عزت دی اس کا کوئی نعم البدل نہیں : ڈاکٹر عبد القدیر خان

لاہور(نیوزرپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج کے14ویں کانووکیشن کا انعقاد کالج آڈیٹوریم میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ملک کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان تھے۔ان کے علاوہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلرجنرل (ر)پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم اور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج و جناح ہسپتال پروفیسر محمود شوکت نے خصوصی شرکت کی۔ کانووکیشن میں408طلبا وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں جس میں سے60طلبہ کو گولڈ میڈل جبکہ59کو سلور میڈل سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اے کیو خان نے کہا کہ ملک کی عزت کی خاطر1976میںسب کچھ چھوڑ کر پاکستان آگیا اور1983میں ایٹم بم بنانے میں کامیاب ہوا۔ اس مثبت اقدام سے جو عزت ملی اس کا نعم البدل کوئی نہیںہے۔