شیرا کوٹ اور گلشن راوی ڈرین کی توسیع اور بحالی کا کام مون سون سے قبل مکمل کیا جائے:چوہدری شہباز احمد

 لاہور ( سپیشل رپورٹر) واسا کے وائس چیئر مین چوہدری شہباز احمد نے مُون سُون سے قبل  جاری شیرا کوٹ بند روڈ کینٹ ڈرین اور گلشن راوی ڈرین کی تو سیع اور بحالی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔وائس چیئر مین نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ڈرینج کے تمام جاری ترقیاتی کام مُون سُون سے قبل مکمل کر لیے جائیں۔انہوں نے کام کی رفتار اور معیار کا خاص خیال رکھنے کی تنبیہ کی۔15جون کو کاموں کا معائینہ کیا جائے گا اس سے قبل یہ جاری منصوبے مکمل کیے جائیں ،اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔