شہباز شریف کے دل میں عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کی تڑپ موجود ہے: ہائیکورٹ بار راولپنڈی

شہباز شریف کے دل میں عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کی تڑپ موجود ہے: ہائیکورٹ بار راولپنڈی

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے وفد میں شامل وکلاء برادری کے نمائندوں پر زور دیا کہ عام آدمی کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کھلے دل و دماغ سے ایک ڈائیلاگ کی ضرورت ہے تاکہ حصول انصاف کو سہل بنایا جا سکے اور تھانہ کچہری میں عام آدمی کی شنوائی ہو سکے۔ تجویز کو وکلاء برادری نے سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے دل میں عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے تڑپ موجود ہے اور ہم آپ کے وژن کو سراہتے ہیں۔