تھر میں 4 سال سے کام کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کوئلے سے بجلی پیداکرنے میںکامیاب

لاہور(آئی اےن پی) سندھ کے علاقے تھر میں 4 سال سے کام کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم نے آخر کار کوئلے سے بجلی بنالی۔ جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر زمین کوئلے کو آگ لگا کر گیس تیار کرنے کے بعد بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ تھر کول کے بلاک نمبر 5 میں کام کرنے والی کمپنی یو سی جی نے کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ثمر مبارک مند نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 10 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔کمپنی یو سی جی کے مطابق جاپان سے منگوائے گئے گیسی فائرجنریٹر کی مدد سے زیر زمین جلتے کوئلے سے پیدا ہونے والی گیس کو بجلی میں تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ فنڈز جاری ہوئے تو سسٹم میں 100میگا واٹ بجلی شامل کرسکتے ہیں۔
تھر/ کوئلہ بجلی