اینٹی کرپشن کے متعدد افسروں کی ترقی ، تقرر و تبادلے

لاہور (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن میں متعدد افسروں کے تقررو تبادلے کر دئیے گئے ۔ ساہیوال ریجن میں بطور سپرٹنڈنٹ کام کرنیوالے محمد یونس کو ترقی ملنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملتان ریجن ،راولپنڈی ریجن میں بطور سپرٹنڈنٹ کام کرنیوالے عتیق الرحمان کو ترقی ملنے کے بعد سرگودھا ریجن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر میں بطور سپرٹنڈنٹ کام کرنیوالے محمد رفیق کو ترقی ملنے کے بعد اسسٹنٹ ڈرایکٹر گوجرانوالہ ،لاہور ریجن میں بطور سپرٹنڈنٹ کام کرنیوالے محمد عباس کو ترقی ملنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی جی خان اور فیصل آباد ریجن میں بطور سپرٹنڈنٹ کام کرنیوالے انوار الحسن کو ترقی ملنے کے بعد لاہور ریجن میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کئے جانے کے احکامات جاری کئے ہیں سپرٹنڈنٹ غلام ریاست کو ساہیوال ریجن میں رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں جبکہ علی احسان ،سید افتخار حسین کو سپرٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے ۔