ایل ڈی اے کے 150ملازمین کی ترقی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائر یکٹر جنر ل  احد خان چیمہ کی ہدایت پر محکمانہ پرموشن کمیٹی کی سفارش کے تحت 150ملازمین کو ترقی دے دی گئی ہے -16اسسٹنٹس (گریڈ14) کو بطور سٹاف آفیسر (گریڈ16) ترقی دی گئی ہے ، 27سینئر کلرکوں (گریڈ9) کو بطور اسسٹنٹ (گریڈ14) ترقی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 107جونیئر کلرکوں(گریڈ7)کو بھی بطور سینئر کلرک(گریڈ9) ترقی دی گئی ہے ۔