اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کی ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ کے بارے میں عوامی شنوائی30 جون کو ہوگی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) ایک کھرب 65ارب روپے کی لاگت سے لاہور میں تعمیر کئے جانے والے پاکستان کے پہلے27کلو میٹر طویل لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کی ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ کے بارے میں عوامی شنوائی 30جون الحمراء کلچرل کمپلیکس،قذافی سٹیڈیم،میں ہو گی ، اورنج لائن ٹرین علی ٹائون رائے ونڈ روڈ سے براستہ ٹھوکر نیاز بیگ ‘ ملتان روڈ ‘ چوبرجی ‘ لیک روڈ ‘ میکلوڈ روڈ ‘ ریلوے سٹیشن ‘ جی ٹی روڈ ڈیرہ گجراں نزدرنگ روڈ انٹر چینج تک تعمیر کی جائے گی جس سے روزانہ اڑھائی لاکھ افراد استفادہ کریں گے،  لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ادارہ تحفط ماحول پنجاب کی طرف سے عوام الناس کو اس عوامی شنوائی میں شمولیت کے لئے دعوت عام دی گئی  ہے ۔