وولٹیج میں کمی بیشی‘ لاہور پریس کلب کے کمپیوٹر‘ اے سی جل گئے‘ لاکھوں کا نقصان

لاہور (خبر نگار) لاہور پریس کلب کے صدر سرمد بشیر اور اراکین گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی کے باعچ پریس کلب کے 5 ایئر کندیشنر‘ 7 کمپیوٹر سیٹ‘ کلر پرنٹر اور ایک ٹٹی وی جل گیا۔ پریس کلب کے عہدیداروں اور کونسل ممبراننے اس واقعہ پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نقصان لیسکو حکام کی نااہلی کے باعث ہوا۔ نقصان کے الزالہ کیلئے لیسکو کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔