نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام نظریاتی سمر سکول کا آغاز ہوگیا

لاہور (خبرنگار خصوصی) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام نظریاتی سمر سکول کے نوویں سالانہ تعلیمی سیشن کا آغازہوگیا۔ایک ماہ کے دورانیے پر مشتمل منفرد حیثیت کا حامل یہ سکول 28 جولائی تک جاری رہے گا۔ سکول کا ماٹو ہے ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘۔ نظریاتی سمر سکول میں 120 کے لگ بھگ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے 283 طلباء و طالبات کو داخل کیا گیا ہے۔ پڑھائی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو روزانہ انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔