محنت ، دیانتداری ، لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں : سینئر سیکرٹری ممتاز حسین بابر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سینئر سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے کہا کہ محنت ، دیانتداری ، لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریںاور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ریسرچ آفیسر محبت شجاع رانا نے "پارلیمانی کمیٹیوں کے موثر کردار"کے حوالہ سے شرکاءکو بریفنگ دی ۔ واضح رہے کہ محبت شجاع رانا اور پنجاب اسمبلی کے دیگر افسران پر مشتمل وفد نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا کی کوئینز لینڈ یونیورسٹی کی دعوت پر آسٹریلیا کا دورہ کیا،21روزہ دورہ کے دوران وفد نے آسٹریلیا کے پارلیمانی طریقہ ہائے کار کا تفصیل سے مطالعہ کیا۔ محبت شجاع رانااجلاس کے شرکاءکو اپنے دورہ کے تجربات اور مطالعہ سے آگاہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے پارلیمانی نظام میں کمیٹیوں کو ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ آسڑیلیا نے پارلیمانی کمیٹیوں کے ذریعے چیک اینڈ بیلنس کا نظام متعارف کروایا ہے۔