مولوی اسلام کا ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہے: علامہ ریاض حسین
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ بے سکونی خدائی قوانین سے انحراف کا نتیجہ ہے۔ مولوی اسلام کا ٹھیکیدار نہیں چوکیدار ہے۔ اسلام دین امن اور حضور نبی کریم ، رسولِ رحمت ہے۔ صوفیاءو اولیاءنے خیر اور بھلائی کا پیغام پھیلایا۔ حرمت مدینہ کی حفاظت پر فرشتے مامور ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاﺅن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ بھارتی مظالم نے کشمیری نوجوانوں کو بندوق اُٹھانے پر مجبور کیا ہے۔