نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام مادر ملت فاطمہ جناح کے یوم ولادت پر خصوصی تقریب کل ہو گی
لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میں تحریک پاکستان کی عظیم رہنما، قائداعظمؒ کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے 124ویں یوم ولادت کے موقع پر کل اتوار 31جولائی کو ساڑھے دس بجے صبح ایک خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب کی صدارت پاکستان کے سابق صدر و چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ تقریب کے دوران مادرملت کی سالگرہ کی مناسبت سے محمد رفیق تارڑ کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کریں گے۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے اس سال 70واں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی مناسبت سے اس تقریب کے ذریعے تقریبات یوم آزادی کا باقاعدہ آغازبھی ہو رہا ہے۔ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔