سری لنکا پی آئی اے کو 3 طیارے لیز پر دے گا‘ معاہدے پر دستخط
لاہور (اے پی پی) پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائنز کے درمیان3 ایئر بس A-330 طیاروں کی ویٹ لیز پر حصول کا معاہدہ طے پا گیا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کولمبو میں منعقدہ تقریب میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ اور سری لنکن ایئر لائنز کے چیئرمین اجیت ڈیاس اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن سورن رتوتی نے دستخط کئے، معاہدے کے تحت پہلا طیارہ اگلے ہفتے پی آئی اے کو مل جائے گا جبکہ باقی طیارے آنے والے مہینوں میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائیں گے، یہ نئے طیارے بہترین حالت میں ہیں۔