ٹائیگر کے عالمی دن کے موقع پر چڑیا گھر لاہور میں خصوصی تقریب
لاہور (سپورٹس رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی گذشتہ روز ٹائیگر کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلہ میں لاہور چڑیا گھر میں خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کو ٹائیگر کے متعلق معلومات فراہم کی گئی ۔ بچوں کی فیس پینٹگ، کلر نگ اور مختلف گیمز بھی کروائی گئی ۔ بچوں کی دلچسپی کیلئے حنوط شدہ ٹائیگر بھی رکھا گیا۔ ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر شفقت علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹائیگر کی تیزی سے معدوم ہوتی ہوئی نسل کو بچانے کیلئے اقدامات ہم سب پر لازم ہیں۔ لاہور چڑیاگھر میں اس وقت 4 ٹائیگر موجود ہیں۔ انتظامیہ انکی افزائش نسل کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔