9 پولیس افسروں کے تبادلے و تقرری،صباء ستار ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور تعینات
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے 9 پولیس افسروں کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ہیڈ کواٹر ماڈل ٹائون لاہور اے ایس پی صباء ستارکو ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور، ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور ڈی ایس پی عاصم افتخار کو ڈی ایس پی اینٹی ٹیررازم انوسٹی گیشن سکواڈ لاہور کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی اینٹی موٹرسائیکل لفٹنگ سکواڈ لاہور محمد اشفاق رانا کو ایس ڈی پی او اقبال ٹائون لاہور، ڈی ایس پی لیگل، سی ایل آئی کیمپس ون پولیس کالج سہالہ محمد اشفاق کو ڈی ایس پی لیگل رینج آفس راولپنڈی، ڈی ایس پی لیگل رینج آفس راولپنڈی جاوید اقبال کوڈی ایس پی لیگل، سی ایل آئی کیمپ ون پولیس کالج سہالہ، ایس ڈی پی او سانگلہ ننکانہ صاحب ذوالفقار علی کو ایس ڈی پی او پھالیہ منڈی بہائوالدین، تقرری کے منتظر ندیم افضل کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہورکی خالی آسامی پر تعینات کر دیا ہے جبکہ ایس ڈی پی او اقبال ٹائون لاہور شبیر احمد اور ایس ڈی پی او پھالیہ منڈی بہائوالدین لال محمد کھوکھر کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔