لاہور: ملتان روڈ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف‘ 3 اگست سے ویکسین مہم شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ملتان روڈ کے سیوریج سے لیے گئے نمونوں سے پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ آگئی۔ محکمہ صحت نے ہائی رسک قرار دیدیا 74یونین کونسلوں میں 3اگست سے تین روز پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جس کے تحت پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ یاد رہے کہ رواں سال لاہور کے تین مقامات جبکہ راولپنڈی اور ملتان کے ایک ایک مقام سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں سے پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ آچکی ہیں۔