پنجاب کا نیا گورنر گونگا بہرہ ہو گا: ذوالفقار کھوسہ
ڈیرہ غازیخان (بیورورپوٹ) پنجاب کا نیا گورنر گونگا، بہرہ اور اندھا ہو گا کیونکہ حکمرانوں کو چودھری محمد سرور، محمد اظہر اور ذوالفقار کھوسہ جیسا گورنر نہیں چاہےے۔ چودھری محمد سرور کے ہاتھ باندھے ہوئے تھے انہیں کھل کر کام نہیں کرنے دیا گیا جس کا اظہار انہوں نے خود برملا کئی بار کیا، ملک میں بڑھتی لا قانونیت، اغواءبرائے تاوان کی وارداتوں اور قبضہ مافیا کے باعث چودھری محمد سرور نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے انکار اور حکومتی کارکردگی سے مایوس ہوکر استعفیٰ دیا۔ حکومت کو چند بیوروکریٹس اور خواص نے گھیرا ہوا ہے جو حکومتی پالیسیوں کےلئے اپنی سیاسی ٹیم تک سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کرتے۔ حکومتی سیاسی ٹیم سیاسی یتیموں کی طرح وقت گزار رہی ہے۔
ذوالفقار کھوسہ