بم کی افواہ: گنگا رام کی ایمرجنسی خالی کرا لی گئی‘ ڈاکٹر مریضوں کو چھوڑ کر بھاگ نکلے

لاہور (نا مہ نگار) گنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی میں بم کی افواہ پر افراتفری مچ گئی۔ ہسپتال اور اس کے ارد گرد خوف و ہراس پھیل گیا خوف کے مارے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اورنرسزمریضوںکو تڑپتا چھوڑ کر فوری طورپر ہسپتال چھوڑ کر فرارہوگئے اس دوران ایمرجنسی کے آپریشن تھیٹروںاورلیبر روم آپریشن تھیٹرسے بھی ڈاکٹرآپریشن درمیان میںہی چھوڑ کروہاں سے بھاگ نکلے۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ہسپتال کی ایمرجنسی میںاچانک بم کی افواہ پھیل گئی جس سے شدید بھگڈر مچ گئی جبکہ لواحقین مریضوںکوبچانے کے لئے بیڈزکودھکے لگاتے ہوئے خود ہی ایمرجنسی سے باہرلانے کی کوشش کرتے رہے اور شدید تکلیف میںچیخ و پکارکر تے رہے جبکہ بعض مریض اپنی ڈرپیںہاتھ میںاٹھائے ایمرجنسی کے باہرلان میں آگئے۔ زچگی کی حالت میںآئی ہوئی خواتین ڈاکٹروںکو ڈھونڈتی رہیںجبکہ لیبرروم میںکام کرنے والی ڈاکٹرشام تک واپس نہ آئیں ۔ اطلاع ملنے پر پو لیس، بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ، سول ڈیفنس،ریسکیوایمرجنسی کی گاڑیاں اور عملہ بھی وہاںپہنچ گیا اور ایمرجنسی بلڈنگ کی تلاشی شروع کردی آدھ گھنٹہ چیکنگ کے بعدایمرجنسی کوکلیئرکردیاگیا۔ انتظامیہ بار بار سپیکروں پر ایمرجنسی کلیئر ہونے کا اعلان کرتی رہی لیکن کئی ڈاکٹر واپس نہ آئے۔ بم کی اطلاع پولیس ایمرجنسی پرموبائل فون نمبر03238470541 عثمان کی جانب سے دی گئی ۔ ریسکیوعملہ کے مطابق جب بم کاپیغام وائرلیس پرملا توہسپتال میں موجود ریسکیو گاڑی کے قریب کھڑے افرادنے یہ پیغام سن لیاجس پرافراتفری پھیل گئی تھانہ سول لائن کے نائب محرر نے بتایا کہ ابھی تک مقدمے کے اندراج کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
گنگا رام / بم افواہ