پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس ڈاکٹر منصور سرور کی غیر قانونی تعیناتی پر 15 روز میں جواب طلب ، شمائلہ گل کا کیس زیر بحث آنے پر انہیں اجلاس سے اٹھا دیا گیا
لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے غیر قانونی تعیناتی پر کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پرنسپل ڈاکٹر منصور سرور کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ موقع پر فراہم کرتے ہوئے اگلے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سینڈیکیٹ کا 1714واں اجلاس وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میںڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے حکم پر ڈاکٹر منصور سرور کی غیر قانونی تعیناتی کا کیس زیر بحث لایا گیا ۔ علاوہ ازیںسینڈیکیٹ ممبر شمائلہ گل کی ایم بی آئی ٹی کی ڈگری میں مبینہ جعلسازی کا کیس زیر بحث آنے پر شمائلہ گل کو اجلاس سے اٹھا دیا گیا ۔ بعدازاں شمائلہ گل کو اجلاس میں طلب کیا گیا۔ شمائلہ گل نے مو¾قف اختیار کیا کہ انہوں نے اس معاملے میں سول عدالت سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے ۔