کاہنہ گردو نواح میں گیس و پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار، انتظامیہ خاموش تماشائی
کاہنہ (نامہ نگار ) کاہنہ گردو نواح میں گیس و پٹرول ایجنسیوں کی بھرمار انتظامیہ خاموش تماشائی اہل علاقہ کا شدید احتجاج اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق کاہنہ فیروز پور روڈ ،کاچھا روڈ و گردو نواح میں ایل پی جی ری فلنگ اور پیٹرول ایجنسیوں کی بھرمار خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ماضی میں ایسے بے شمار واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں گیس ری فلنگ اور پیٹرول ایجنسیوں پر حفاظتی اقدامات نا ہونے کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں جن میں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جو انتظامیہ کی دانستہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے شہریوں نے اعلی حکام سے اس خطرناک کاروبار کو فوری بند کروانے اور اسکی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔