ڈی جے بٹ کی عمران سے ملاقات لاہور جلسے کیلئے موقع نہ دینے کی شکایت
لاہور (آن لائن)تحریک انصاف کے دھرنے میں موسیقی کا تڑکا لگانے والے ڈی جے بٹ ناراض ہوگئے اور شکایت لیکر عمران خان کے پاس پہنچ گئے اور کہا کہ لاہور جلسہ میں میری خدمات کو کیوں نظر انداز کر دیا گیا ہے جس پر عمران خان نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے آئندہ جلسوں میں ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے میں موقع نہ دیئے جانے پر ڈی جے بٹ عمران خان کے پاس پہنچ گئے،ڈی جے بٹ نے شکایت کی لاہور کے جلسے میں ان کی خدمات حاصل کیوں نہیں کی گئی ہیں جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لاہور جلسہ کیلئے ڈی جے کامران سے ڈیل ہوگئی ہے تاہم آئندہ جلسوں میں ڈی جے بٹ کی خدمات لی جائیں گی۔