میاں محمود الرشید کی چیف سیکرٹری سے ملاقات ، رائے ونڈ مارچ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کی تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر ) زاہد سعید سے ملاقات، وفد میں رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مراد راس اور ممتاز مہاروی شامل تھے، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے رائے و نڈ مارچ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگا کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ریلی میں شرکت سے روکنے کیلئے کسی کارکن کو حراست میں نہیں لیا جائے گا، ٹرانسپورٹ سے متعلق شکایات کو دورکیا جائے گا کسی صورت پٹرول پمپوں کو بند نہیں رکھا جائے گا ۔