ٹیچنگ ہسپتالوں میں بائیو سیفٹی لیبارٹریز قائم کی جائیں گی: سلمان رفیق
لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بائیو سیفٹی لیبارٹریز 2(BSL-2) قائم کی جائیں گی اور پہلے سے موجود لیبارٹریز کو اپ گریڈ کیا جائے گا - ان لیبارٹریز میں کانگو سمیت انفیکشن کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کے لیبارٹری ٹیسٹ ہو سکیں گے -یہ بات مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں صوبے کے میڈیکل کالجوں/ ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز آف مائیکرو بیالوجی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی-