لندن پلان کا مقصد آئین سے اسلامی دفعات کو ختم کرنا ہے:طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لندن پلان کا مقصد آئین پاکستان سے اسلامی دفعات کو ختم کرنا ہے جسے پارلیمنٹ اور عوام نے ناکام بنا دیا، قادیانیوں کو آئین و قانون کی پابندی کرنی چاہئے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد ختم نبوت جوہر ٹائون لاہور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔