تحریک انصاف میں ممبرشپ کے بغیر انتخابات کا فائدہ نہیں: وجیہہ الدین
لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے مر کزی رکن جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ جہانگیر خان تر ین جیسے لوگ پیسے سے پارلیمنٹ اور سیاست میں آگے آنا چاہتے ہیں جو ممکن نظر نہیں آتا۔تحر یک انصاف میں جب تک میرٹ کے مطابق پارٹی ممبر شپ نہیں ہوگی پارٹی انتخابات کروانے کا کوئی فائدہ نہیں‘پارٹی میں دھڑا بندی نہیں کرنا چاہتے‘ دھڑے وہ بنائیں گے جو پیرا شوٹر ہوں گے۔