’’ریور رای زون ڈویلپمنٹ سکیم‘‘ 3 لاکھ 79 ہزار 899 کنال 14 مرلے زمین ایکوائر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سید  شعیب الدین سے) حکومت  پنجاب نے ’’ریور رای زون ڈویلپمنٹ سکیم‘‘  کیلئے 3 لاکھ 79 ہزار 899 کنال 14 مرلے زمین  ایکوائر کرنے کیلئے سیکشن چار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سکیم دریائے راوی کے دونوں کناروں پر بنائی جائے گی۔ کلکٹر لاہور نے  یہ حکم 1894ء کے ایکوزیشن ایکٹ کے سیکشن 4 کے تحت جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق باغبانپور کے 920 کنال‘ کوٹ خواجہ سعید کے 3928   کنال‘ موضع  محمود  بوٹی کے 2512 کنال‘ گنجا سندھو کے 11089 کنال‘ موضع ہانڈو گجراں کے 6132 کنال‘ موقع لکھوڈیر کے 17669 کنال‘ موضع مرن کے 7964 کنال‘ موضع ماری والا کے 30861‘  موضع نت کے  6954 ‘ موضع سگاں  وسن پورہ کے 858 کنال‘ موضع تیج گڑھ کے 2203 کنال‘ رائے ونڈ کی تحصیل موضع خود یور کے 69456  کنال‘ موضع  لودھر کے 1962 کنال‘ موضع چوہنگ پنچ گرائیں کے 1786 کنال‘ موضع مراکہ کے 1205 کنال‘ موضع موہلنوال کے 8020 کنال‘ موضع رنگیل پور کے 28201 کنال‘ موضع سندر کے 3712 کنال‘ تحصیل سٹی کے موضع بھولا گڑھی کے 2535 کنال‘ موضع  گوپی رائے کے 7982  کنال‘ موضع کانجراں کے 4776 کنال‘ موضع کٹاربند کے 785 کنال‘ موضع مرید وال کے 9914 کنال‘  موضع اکھ ٹھیک کے 231 کنال‘ موضع شاہ نور خانپور کے 16866 ‘  موضع جھگیاں ناگرہ کے 370 کنال‘ موضع ایتو بھٹی کے 2706 کنال‘  موضع آرامی جنجوعہ کے 1049 کنال‘ موضع  بھماں کے 2808  کنال ‘ موضع ہانڈو ببوکے  6249 کنال‘  موضع کرواں وار کے 8739 کنال‘ موضع بابو صابو کے 10518 کنال‘ موضع مدرو کے 2741 کنال‘ موضع چمرو پور کے 4849 کنال‘  موضع نوناریاں کے 3729 کنال‘ موضع  بگماں کالا نوار کے 10919 کنال‘   موضع ساندہ کلاں کے 1665 کنال‘ موضع شیراکوٹ کے 325 کنال‘ موضع بیگم کوٹ کے 4607 کنال‘ موضع چک بیگم کوٹ کے 116 کنال‘ موضع ہرناریاں بورہ کے 126 کنال‘ موضع جیا موسیٰ کے 1345 کنال‘ موضع کھوکھر کے 3743 کنال‘ موضع نین سکھ کے 366 کنال‘ موضع گنجا کلاں کے 3885 کنال‘ موضع شاہدرہ کے 9675 اور موضع رکھ شاہدرہ جنگل  کا صفر کنال‘ موضع تار گڑھ کے 509 اور موضع نیاز بیگ کے 23748 کنال زمین کے بارے سیکشن چار کا نوٹیفکیشن کرکے  اس زمین کے مالکان کو اس کی خریدوفروخت سے روک دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جو زمین حکومت نے ایکوائر کرنی ہے اس میں تحصیل رائے ونڈ کے 7 موضع‘ تحصیل شالیمار کے 11 اور تحصیل سٹی کے 22 موضع شامل ہیں۔