ہیلتھ کیئر کمشن کے عہدیداروں کی تقریب

لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اجمل خاں چیف آپریٹنگ آفیسر کی سربراہی میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے سینیئر عہدیداران پر مشتمل ٹیم نے سرگودھا تقریب کی جس میں ایڈیشنل کمشنر سرگودھا، عرفان سندھو، پرنسپل سرگودھا میڈیکل کالج، پروفیسر ڈاکٹر اشرف نیازی، پی ایم اے سرگودھا  کے صدر ڈاکٹر سکندر وڑائچ، ای ڈی او (صحت) بھکر، ای ڈی او (صحت) میانوالی سمیت سینیئر پروفیسروں، ڈاکٹروں، حکیموں اور ہومیوپیتھ ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد شرکاء کو کمشن کے کاموں سے متعلق آگاہی دلانا تھا۔