ڈرون حملوں اور مہنگائی کے خلاف ورکرز کنفیڈریشن کا مظاہرہ

لاہور (نیوز رپورٹر)  کمر توڑ مہنگائی اور ڈرون حملوں کے خلاف پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام سینکڑوں ٹریڈ  یونین نمائندگان اور کارکنوں نے بختیار لیبر ہال  لاہور سے   احتجاجی جلوس نکالا جس کی  قیادت بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد مرکزی جنرل سیکرٹری بمعہ روبینہ جمیل  صدر ‘ یوسف بلوچ چیئرمین‘ محمد اکبر علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری‘ نیاز احمد خان صوبائی صدر‘  چودھری محمد انور صوبائی چیئرمین‘ خورشید محمد کھوکھر  صوبائی جنرل سیکرٹری‘ امتیاز علی شاہ‘ ناصر گلزار چیف آرگنائزر‘ محمد افتخار‘ چودھری محمد فیاض‘ جمیل بٹ‘ سید  ذاکر علی شاہ و دیگر نمائندگان کنفیڈریشن نے کی۔ جلوس لاہور  پریس کلب شملہ پہاڑی پہنچ کر زبردست احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔ اس موقع پر خورشید احمد  نے وزیراعظم سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اقتصادی و سماجی اور زرعی اصلاحات کا اعلان کریں۔