چونامنڈی، کالج میں معذور بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب

لاہور (لیڈی رپورٹر) فاطمہ جناح کالج چونا منڈی میںشعبہ نفسیا ت کے زیراہتمام معذور بچوں کا عالمی دن منایا گیا ۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر کوثر سہیل  مہمان خصوصی تھیں جبکہ ڈاکٹر عبدالحمید ،ڈاکٹر حمیرابانو،منور ملک،ڈاکٹر عبدالتواب اور خاور سلطانہ  نے بھی شرکت کی۔  شعبہ نفسیات کی سربراہ نائلہ انجم نے  خصوصی لیکچر دیا۔